ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راہل گاندھی کو اپنے پارلیمانی حلقہ کے دورہ کی اجازت نہیں ملی 

راہل گاندھی کو اپنے پارلیمانی حلقہ کے دورہ کی اجازت نہیں ملی 

Sun, 01 Oct 2017 21:46:48    S.O. News Service

امیٹھی یکم اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ضلع انتظامیہ نے کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کے پارلیمانی انتخابی امیٹھی کے اپنے مجوزہ دورے کے لئے گرین سگنل نہیں دیا۔4اکتوبرسے 6اکتوبرتک راہل گاندھی کی امیٹھی کے دورے کی تجویزتھی ،ضلع انتظامیہ کی طرف سے دورے کی اجازت سے انکار کردیا گیا ہے۔کانگریس کمیٹی نے اس معاملے میں ایک تحریری شکایت درج کی ہے جس میں ضلع انتظامیہ نے راہل گاندھی کو کسی قسم کی سیکوریٹی دینے سے انکارکیاگیا ہے ۔ڈی ایم یوگیش کمارنے کہاکہ امیٹھی ضلع میں مورتی وسرجن دسہرہ کے پانچویں دن کی رسم ہے ۔لہٰذامجسمہ5اکتوبر اور6اکتوبرکودریابردکیاجائے گا اس دوران پورے ضلع میں896مورتیوں کو دریا برد کیا جائے گا بنا بریں ضلع انتظامیہ اور پولیس پر پہلے سے ہی کافی بہت دباؤ ہے ۔ضلع کے مختلف مقامات پر سیکوریٹی اہلکار کی تعیناتی کی جائے گی اور ضلع میں سیکوریٹی اہلکاروں کی مزید نفری بھی نہیں ہے ۔اگر راہل گاندھی امیٹھی کا دورہ کرتے ہیں تو ان کو تحفظ فراہم کار مشکل ہوگا ۔لہذا امیٹھی کا دورہ کسی اورممکنہ تاریخوں میں کیا جائے تاکہ ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ 


Share: